• KHI: Asr 5:14pm Maghrib 7:22pm
  • LHR: Asr 4:58pm Maghrib 7:08pm
  • ISB: Asr 5:08pm Maghrib 7:19pm
  • KHI: Asr 5:14pm Maghrib 7:22pm
  • LHR: Asr 4:58pm Maghrib 7:08pm
  • ISB: Asr 5:08pm Maghrib 7:19pm

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر بعض علاقوں میں کرفیو نافذ

شائع April 20, 2025
مقامی رہائشیوں نے انتظامیہ کی جانب سے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
مقامی رہائشیوں نے انتظامیہ کی جانب سے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے —فائل فوٹو: ڈان نیوز

حکام کے مطابق انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد شمالی وزیرستان کے علاقوں رزمت، میرم شاہ اور میرعلی میں آج (اتوار) کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق حکام نے کہا کہ اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرم شاہ سے بنوں تک، کوٹ پل سے ڈنکین تک اور میلوگئی پل تک کرفیو نافذ رہے گا۔

انہوں نے کہا،کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کرفیو لگانا ضروری تھا، یہ قدم احتیاطی اقدام کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں، صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

ایک سماجی کارکن عبداللہ نے کہا کہ کرفیو یہ ہمیشہ تجارت اور تعلیم کی سرگرمیوں پر اثر چھوڑتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025