کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری، 18 ہزار موٹرسائیکلیں، 308 بڑی گاڑیاں ضبط

شائع April 20, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے، اب تک مجموعی طور پر 17 ہزار980 موٹرسائیکلیں اور 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی جاچکی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ گلاس کے خلاف ایک ہزار 295 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے مخصوص شرائط کے تحت چھوڑا گیا، جن میں تکنیکی بہتری، فٹنس سرٹیفکیٹ کی تجدید، اور دیگر عوامل شامل ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ یہ مہم صرف آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور غیر قانونی لوازمات سے گریز کریں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025