کراچی: جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

شائع April 21, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کراچی میں انتقال کر گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کی عمر 75 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ منگل کو بعد نماز عصر حمزہ مسجد ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی۔

جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی 1998 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور 2009 میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر ہوئے۔ وہ 3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی کے بعد پی سی او حلف نہ اٹھانے والے ججز میں شامل تھے۔

جسٹس سرمد جلال عثمانی نے 2008 کے انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں دوبارہ حلف لیا تھا۔

2008 میں پیپلزپارٹی حکومت نے انہیں جسٹس ڈوگر کی سفارشات پر سپریم کورٹ کا جج مقررکیا جسٹس سرمد جلال عثمانی ایمرجنسی کو غیر قانونی قرار دینے والے سپریم کورٹ کے 14 رکنی بینچ میں شامل تھے۔

14 رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس ڈوگرکے دور میں ججز کی سپریم اور ہائی کورٹس میں ترقی کالعدم قرار دی گئی، 2009 میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس سرمد جلال عثمانی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بنایا گیا جبکہ وہ 2011 میں سپریم کورٹ میں جج تعینات ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025