• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C

عمر شہزاد نکاح کے تین ماہ بعد دلہن بیاہ کر گھر لے آئے

شائع April 21, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار عمر شہزاد نکاح کے تین ماہ بعد دلہن شانزے لودھی کو بیاہ کر گھر لے آئے اور جوڑے کی رخصتی کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

عمر شہزاد نے فروری میں سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے مسجد نبوی ﷺ میں نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا اور اب وہ دلہن کو بیاہ کر گھر لے آئے۔

شانزے لودھی کی ہلدی اور مہندی کی تقریبات کی ویڈیوز سمیت رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

عمر شہزاد نکاح کے تین ماہ بعد دلہن کو بیاہ کر گھر لے آئے، تاہم انہوں نے رخصتی سمیت شادی کی تقریبات کے حوالے سے واضح طور پر نہیں بتایا کہ تقریبات کہاں منعقد ہوئیں۔

رخصتی کی ویڈیو میں عمر شہزاد اور ان کی دلہن کو روایتی عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ رخصتی کے وقت شانزے لودھی والدین سے اجازت لیتے وقت آبدیدہ بھی ہوئیں۔

دونوں کی رخصتی کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی انہیں شیئر کیا گیا جب کہ شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے ان کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

عمر شہزاد نے نکاح کے بعد ایک پروگرام میں بتایا تھا کہ ان کے نکاح کی تقریب میں صرف اہل خانہ کے 20 افراد شریک ہوئے تھے لیکن انہوں نے اس وقت رخصتی سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025