بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12 افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ

شائع April 21, 2025
حسینہ واجد 16 سالہ طویل حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں
— فائل فوٹو: اے ایف پی
حسینہ واجد 16 سالہ طویل حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کی پولیس نے انٹرپول کو ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت 12 افراد کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس کی جانب سے یہ اقدام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے، 77 سالہ حسینہ واجد گزشتہ سال 5 اگست سے بھارت میں رہ رہی ہیں۔

حسینہ واجد عوامی لیگ کی 16 سالہ حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد طلبہ کی قیادت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد بنگلہ دیش سے فرار ہو گئی تھیں۔

ریڈ نوٹس کی درخواست بنگلہ دیش پولیس کے نیشنل سینٹرل بیورو (این سی بی) نے جمع کرائی ہے۔

بنگلہ دیشی اخبار ’ڈیلی اسٹار‘ نے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل انعام الحق ساگور کے حوالے سے بتایا کہ این سی بی عدالتوں، پبلک پراسیکیوٹرز یا تفتیشی ایجنسیوں کی اپیلوں کی بنیاد پر ایسی درخواستوں پر کارروائی کرتا ہے۔

انعام الحق ساگور نے پولیس ہیڈکوارٹرز میں کہا کہ ’یہ درخواستیں ان الزامات کے سلسلے میں دائر کی گئی ہیں جو تحقیقات کے دوران یا جاری کیس کی کارروائی کے ذریعے سامنے آئے ہیں۔‘

کارٹون

کارٹون : 14 جون 2025
کارٹون : 13 جون 2025