• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

پاکستان اورترکیہ کا توانائی، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق

شائع April 22, 2025 اپ ڈیٹ April 23, 2025
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ نے توانائی، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق کیا ہے، جبکہ انقرہ نے دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ڈان نیوزکے مطابق انقرہ میں ترک صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی، رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیےنے مثالی ترقی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقرہ میں شاندار استقبال پر صدر رجب طیب اردوان کے شکرگزار ہیں، ان سے ملاقارت پر خوشی ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان نے 2022کے تباہ کن سیلاب میں ایک بار پھرپاکستان کا دورہ کیا، اس سے پہلے 2010کے سیلاب میں بھی آپ نے پاکستان کادورہ کرکےمتاثرین سےبھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد بےگناہ فلسطینیوں کو شہیدکیا گیا، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے ترکیے کے تعاون کے مشکور ہیں، وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کی جائیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ توانائی،کان کنی،معدنیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

قبل ازیں، ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو خوش آمدید کہتے ہیں، ترکیے اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہوتے ہیں ، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، اور ہم ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنے بھائی پاکستان کی ہرممکن مدد اور تعاون کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبےمیں مشترکہ منصوبےشروع کرنا چاہتے ہیں، جبکہ عالمی امور پر دونوں ملکوں کےخیالات میں مکمل ہم آہنگی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر منگل کو ترکیہ پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق انقرہ ایئرپورٹ پر ترک وزیر دفاع نے شہبازشریف کا استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر، پاک ترک کلچرل ایسوسی ایشن اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025