خیبرپختونخوا کو اعتماد میں لیے بغیر افغانستان سےمثبت مذاکرات نہیں ہوسکتے، علی امین گنڈاپور

شائع April 23, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ معدنیات بل ہمارا اختیار ہے، اپنا اختیار کسی اور کے حوالے نہیں کرنے دیں گے، خیبرپختونخوا کو اعتماد میں لیے بغیر افغانستان سے مثبت مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

ڈان نیو زکے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور میں پیرا پلیجک سینٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق نے افغانستان کا دورہ تو کیا مگر میر ے پلان کے مطابق نہیں کیا، وفاقی وفد بس صرف کوٹ پینٹ پہن کر گیا مگر پتا نہیں کیا بات چیت ہوئی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو اعتماد میں لیے بغیر مذاکرات مثبت نہیں ہوسکتے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے معدنیات بل کے حوالے سے کہا کہ معدنیات بل میں بتائیں کہ کہاں پر اختیار کسی اور کو دیں گے، اختیار ہمارا ہے اور یہ اختیار ہم کسی اور کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پیرا پلیجک سینٹر کی گنجائش کو 500 بستروں تک بڑھائیں گے، اگلے سال اس سینٹر کو 40 کروڑ کی گرانٹ دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025