لاہور: ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج

شائع April 24, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون کرتے ہوئے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لے کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی، ان عناصر کا مقصد معاشرے میں انتشار اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو تمام قانونی شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025