• KHI: Maghrib 7:21pm Isha 8:50pm
  • LHR: Maghrib 7:07pm Isha 8:46pm
  • ISB: Maghrib 7:18pm Isha 9:02pm
  • KHI: Maghrib 7:21pm Isha 8:50pm
  • LHR: Maghrib 7:07pm Isha 8:46pm
  • ISB: Maghrib 7:18pm Isha 9:02pm

قائمہ کمیٹی نے مارگلہ ہلز کی حدود میں ریسٹورنٹس کے سیوریج نظام سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

شائع April 24, 2025
— فائل فوٹو: فیس بک
— فائل فوٹو: فیس بک

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کی حدود میں ریسٹورنٹس کے سیوریج نظام سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

منزہ حسن کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے مارگلہ ہلز کی حدود میں کھلے مختلف ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے سیوریج ویسٹ کے نظام سے متعلق استفسار کیا کہ ان ریسٹورنٹس کا سیوریج نظام کیا ہے؟ ان کو اجازت کون دیتا ہے؟

مارگلہ ہلز میں موجود ہوٹلوں کا سیوریج ویسٹ کدھر جا رہا ہے،کون بتائے گا سی ڈی اے یا وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کون جواب دے گا کدھر سیوریج جا رہا ہے، کوئی جواب دینے کو تیار نہیں ہے۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایک مونال بند ہو گیا باقی اور بہت سارے ہوٹل اب بھی موجود ہیں، کمیٹی میں موجود سی ڈی اے اور وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے سیوریج ویسٹ کا معاملہ ایک دوسرے پر ڈال دیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے ریسٹورنٹس بند کردیں، ہم چاہتے ہیں سیوریج کا نظام ہو، مارگلہ ہلز میں ایک ریسٹورنٹ بند ہوا، لیکن 68 ابھی تک قائم ہیں، اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ حکام نے بتایا کہ کچھ ریسٹورنٹس کو سی ڈی اے نے لیز دی ہے،کچھ ریسٹورنٹس نے سیوریج کا نظام بنا لیا۔

سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ جن ریستوران نے سیوریج کا نظام نہیں بنایا انہیں شو کاز نوٹس بھیجیں، ان کے لائسنس منسوخ کرکے انہیں بند کریں، قائمہ کمیٹی نے ریسٹورنٹس کے سیوریج نظام سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

اجلاس میں کمیٹی ممبر پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ترمیمی بل 2025 پر اجلاس میں بحث کی گئی۔

کمیٹی ممبر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ الیکٹرانک ویسٹ مختلف چیز ہے، اور یہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جارہا ہے، بیٹری اور اس سے ملتے جلتے ویسٹ کو تلف کرنے کا کوئی قانون نہیں ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ ای ویسٹ کے معاملہ پر حکام وزارت موسمیاتی تبدیلی میں کوئی ایکسپرٹ موجود ہے؟کمیٹی نے اگلے اجلاس میں الیکٹرانک ویسٹ کے ماہرین کو طلب کر لیا۔

اجلاس میں وزارت خزانہ حکام کی جانب سے کلائمٹ فنانس سے متعلق اقدامات پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت خزانہ کلائمٹ فنانس پر مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے،آئندہ دس سال کے لیے عالمی بینک سے 20 ارب ڈالر کی بات چیت کی ہے، پاکستان موسمیاتی خوشحالی منصوبہ رواں سال لانچ کرنے جارہا ہے۔

مزید بریفنگ دی کہ وزارتوں، ڈویژنز سے متعلق دیٹا موجود نہیں ہے کہ کون سی وزارت کلائمٹ منصوبہ پر خرچ کررہی ہے، بدقسمتی سے کلائمٹ پر ہمارے پاس پرائیویٹ فنڈنگ نہیں ہے۔

اجلاس میں کمیٹی ممبر شگفتہ جمانی نے کہا کہ اسلام آباد میں جو ژالہ باری ہوئی اس حوالے سے کسی کو اندازہ نہیں تھا، ایسی صورتحال سے آئندہ نمٹنے کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کیا اقدامات کیے ہیں۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی حکام نے بریفنگ دی کہ این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے بریفنگ فراہم کریں گے، کمیٹی ممبر شائستہ پرویز نے کہا کہ پوری قوم پڑھی لکھی نہیں ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عام زبان میں لوگوں کو آگاہی فراہم کریں،پالیسی سازی تو ہورہی ہے، لیکن عام آدمی موسمیاتی تبدیلی سے آگاہ ہی نہیں ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 11 جون 2025
کارٹون : 10 جون 2025