• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

بلوچستان: نوشکی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 خودکش جیکٹس برآمد

شائع April 24, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

حساس اداروں نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 خودکش جیکٹس برآمد کر لیں۔

ڈان نیوز کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر بائی پاس روڈ نزد ڈی سی ہاؤس سے خودکش جیکٹس برآمد کر لیں۔

4 خودکش جیکٹس کو بڑے تھیلے میں رکھ کر ریڈ زون میں کچروں کے اندر چھپایا گیا تھا۔

بعدازاں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026