• KHI: Fajr 4:19am Sunrise 5:45am
  • LHR: Fajr 3:27am Sunrise 5:02am
  • ISB: Fajr 3:23am Sunrise 5:02am
  • KHI: Fajr 4:19am Sunrise 5:45am
  • LHR: Fajr 3:27am Sunrise 5:02am
  • ISB: Fajr 3:23am Sunrise 5:02am

پاکستان میں ’بھٹک کر‘ داخل ہونے والا بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شائع April 25, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حالیہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک سپاہی کو پاکستانی حدود میں گھسنے کے بعد حراست میں لے لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ بی ایس ایف اہلکار جس کی شناخت 182ویں بٹالین کے کانسٹیبل پی کے سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، کو ضلع قصور میں سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ بھارتی فوجی بظاہر نادانستہ طور پر فیروز پور روڈ بارڈر کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور بعد میں اسے رینجرز نے حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ بدھ کی دوپہر کو پیش آیا۔ وردی میں ملبوس اور اپنی سروس رائفل کے ساتھ کانسٹیبل پی کے سنگھ، سائے میں آرام کرنے کے لیے رکا اور ’غیر ارادی طور پر‘ سرحد پار کر گیا، جہاں اسے حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے یہ بھی اطلاع دی کہ پی کے سنگھ کی رہائی پر بات چیت کے لیے اٹاری-واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کے درمیان فلیگ میٹنگ بلائی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 مئی 2025
کارٹون : 21 مئی 2025