پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنزسے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنزسے شکست دے دی۔
کوئٹہ کے فہیم اشرف نے 43، کوشل مینڈس نے 36 اور حسن نواز نے 35 رنز بنائےجبکہ پوری ٹیم 20ویں اوور میں 142 پر آؤٹ ہو گئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی، ٹِم سیفرٹ 47، جیمز ونس 30 اور حسن علی نے 24 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر، خرم شہزاد اور محمد وسیم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
فہیم اشرف 43 رنز کے ساتھ ٹیم کے کامیاب بیٹر رہے جبکہ حسن نواز نے بھی 35 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ دیگر بیٹرز کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور یوں کوئٹہ کی پوری ٹیم 20ویں اوور میں 142 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے کھلیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز اچھا نہیں تھا، اسے پہلے نقصان صرف 7 رنز پر اٹھانا پڑا جب سعود شکیل صرف 6 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر شان مسعود کو کیچ دے بیٹھے۔
کوئٹہ کی دوسری وکٹ 8، تیسری 20 اور چوتھی 44 رنز پر گری جبکہ نصف ٹیم 69 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔
تاہم، اس موقع پر کوئٹہ کے کوشل مینڈس اور حسن نواز نے 59 رنز کے ساجھے داری قائم کی جبکہ 128 رنز کے مجموعے پر مینڈس 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
فہیم اشرف 43 رنز کے ساتھ ٹیم کے کامیاب بیٹر رہے جبکہ حسن نواز نے بھی 35 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ دیگر بیٹرز کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور یوں کوئٹہ کی پوری ٹیم 20ویں اوور میں 142 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3 جبکہ میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ محمد نبی اور فواد علی ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچز میں اتنی ہی کامیابیاں حاصل کرکے 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور وہ اس وقت پوائٹٹس ٹیبل پر وہ سرفہرست ٹیم ہے، جبکہ کراچی کنگز نے 5 میچز میں 3 فتح کا مزہ چکھا ہے اور وہ دوسرے نمبر پر براجمان ہے، تاہم کوئٹہ کی ٹیم 3 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی اور وہ 5ویں نمبر پر ہے۔
پلیئنگ الیون
میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، رائلی روسو، کوشل مینڈس، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم، خرم شہزاد، محمد عامر، ابرار احمد اور مارک چیپ مین
کراچی کنگز کی ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں، ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز وِنس، شان مسعود، عمیر یوسف، محمد نبی، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، فواد علی، حسن علی، میر حمزہ