• KHI: Maghrib 7:11pm Isha 8:36pm
  • LHR: Maghrib 6:55pm Isha 8:29pm
  • ISB: Maghrib 7:05pm Isha 8:42pm
  • KHI: Maghrib 7:11pm Isha 8:36pm
  • LHR: Maghrib 6:55pm Isha 8:29pm
  • ISB: Maghrib 7:05pm Isha 8:42pm

سیما حیدر بھارت کی بہو، انہیں پاکستان نہیں بھیجناچاہیے، راکھی ساونت

شائع April 26, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ محبوب کی خاطر پاکستان سے بھارت آنے والی سیما حیدر کو واپس پاکستان نہیں بھیجا جانا چاہیے، اب وہ بھارتی بہو ہے، انہوں نے ایک ہندوستانی کے بچے کو جنم دیا ہے۔

راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سیما حیدر کی حمایت میں بیان جاری کیا اور کہا کہ ہمیں ایسا ظلم نہیں کرنا چاہیے۔

راکھی ساونت کے مطابق سیما حیدر پاکستانی شہری تھیں لیکن اب وہ بھارتی بہو ہیں، انہوں نے ہندوستانی مرد کے بچے کو جنم دیا، یہاں شادی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی عورت پر اس طرح کا ظلم نہیں ہونا چاہیے، اسے بے دخل کرکے پاکستان نہیں بھیجنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیما حیدر ہندوستانی مرد کے بچے کو جنم نہ دیتیں تو ٹھیک تھا لیکن اب اس نے ایک بچے کو جنم دیا ہے، اسے یہاں سے نکالنا ٹھیک نہیں۔

راکھی ساونت نے بتایا کہ سیما حیدر مسلمان تھیں لیکن اب وہ ہندو بن چکی ہیں اور انہوں نے بھارتی لڑکے سچن سے شادی کر رکھی ہے، معصوم لوگوں کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے، انہیں نہیں نکالنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیما حیدر ایک خاتون ہیں، فٹ بال نہیں، جنہیں لات مار کر یہاں سے نکالا جائے گا، وہ گزارش کرتی ہیں کہ انہیں یہاں سے نہ نکالا جائے۔

خیال رہے کہ سیما حیدر 2023 میں پاکستان سے بھارت پہنچیں تھیں، جہاں انہوں نے اترپردیش کے رہائشی لڑکے سچن سے شادی کرلی تھی اور ان کے ہاں رواں برس بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

سیما حیدر کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے اور وہ یہاں بھی شادی شدہ تھیں، وہ اپنے چار بچوں کے ساتھ بھارتی لڑکے کے عشق میں براستہ نیپال بھارت پہنچیں تھیں۔

چند دن قبل 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے بعد بھارتی حکومت نے تمام پاکستانیوں کو تین دن میں بھارت چھوڑ جانے کا حکم دیا تھا اور بھارتی حکومت نے تمام ویزے بھی منسوخ کرلیے تھے۔

بھارتی حکومت کے ایسے اقدامات کے بعد سیما حیدر کو بھی بھارت سے ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے، جس پر اب راکھی ساونت نے اپیل کی ہے کہ اسے بھارت سے نہ نکالا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 19 مئی 2025
کارٹون : 18 مئی 2025