فیصل آباد: فن لینڈ میں جھولے سے گر کر 14 سالہ لڑکی جاں بحق، منتظمین کیخلاف مقدمہ درج

شائع April 27, 2025
آپریٹر نے بغیر حفاظتی انتظامات جھولا اسٹارٹ کیا،  لڑکی کا توازن بگڑ جانے پر جھولا نہیں روکا گیا
—فوٹو: ڈان نیوز
آپریٹر نے بغیر حفاظتی انتظامات جھولا اسٹارٹ کیا، لڑکی کا توازن بگڑ جانے پر جھولا نہیں روکا گیا —فوٹو: ڈان نیوز

فیصل آباد کے فن لینڈ میں جھولے سے گر کر 14 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے پارک بند کرواکر منیجر، جھولے کے آپریٹر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

واقعہ فیصل آباد کے تھانہ سول لائن کی حدود میں فن لینڈ میں گزشتہ شب پیش آیا، جب ایک چودہ سالہ لڑکی حمنہ جھولے سے گر کر زخمی ہوئی، جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس نے فن لینڈ کو بند کردیا اور متوفیہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق آپریٹر نے بغیر حفاظتی انتظامات جھولا اسٹارٹ کیا تھا، لڑکی کا توازن بگڑ جانے پر بھی منیجر اور ٹھیکیدار نے جھولا نہیں روکا۔

ٰیاد رہے کہ اپریل 2024 میں لاہور اور کراچی میں عید الفطر کے دوسرے روز جھولا گرنے کے واقعات میں 4 بچے زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025