• KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm
  • KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm

پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں

شائع April 28, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

حکومت کے ابتدائی 13 ماہ میں پاورسیکٹرکے سرکلرڈیٹ میں کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پاورڈویژن کی دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت میں مارچ 2024 سے لے کر مارچ 2025 کے دوران پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ 283 ارب روپےکم ہوکر 2 ہزار 396 ارب روپے پرآگیا۔

دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ مارچ 2025 تک پاور سیکٹرکا سرکلر ڈیٹ 2 ہزار 396 ارب روپے ریکارڈکیا گیا اور فروری 2024 تک پاورسیکٹر کے سرکلرڈیٹ کا حجم 2 ہزار 679 ارب روپے تھا-

دستاویز کے مطابق فروری 2025کے مقابلےمیں مارچ 2025کےایک مہینےمیں پاور سیکٹرکا سرکلرڈیٹ 135 ارب روپےکم ہوا، فروری 2025 تک پاورسیکٹرکا گردشی قرضہ 2 ہزار 531 ارب روپے تھا۔

دستاویز سے مزید پتا چلتا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جولائی 2024 سے لے کر مارچ 2025 کے دوران پاور سیکٹرکے سرکلر ڈیٹ میں 3 ارب روپےکا اضافہ ہوا، جون 2024 تک پاور سیکٹر کےگردشی قرضےکا حجم 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025