ملک میں آج سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، آج فی تولہ نرخ 2 ہزار 100 روپے بڑھ گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 1800 روپے روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے کا ہوگیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 74 ہزار 443 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 3310 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 1600 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 47 ہزار ایک سو روپے کا ہو گیا تھا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 368 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 72 ہزار 784 روپے میں فروخت ہوا تھا۔