• KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm
  • KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm

انسٹاگرام پر فٹبالرز کا راج، رونالڈو اور میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

— فوٹو: بشکریہ - جی کیو انڈیا
— فوٹو: بشکریہ - جی کیو انڈیا

فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر دنیائے فٹبال پر راج کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی نے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

فوربز نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوانسرز کی نئی فہرست جاری کردی جس کے ٹاپ ٹین میں کوئی بھی بھارتی یا پاکستانی شخصیت شامل نہیں ہے۔

فوربز میگزین کی جاری کردہ فہرست میں انسٹا گرام پر دنیائے فٹبال کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو 652 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

رونالڈو کے حریف اور فیفا ورلڈکپ ونر ارجنٹینا کے لیونل میسی 555 ملین فالورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

420 ملین لوگوں کی دلوں پر راج کرنے والی امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومیز تیسرے نمبرپر ہیں جب کہ سابق ریسلر اور ہالی وڈ اداکار ’دی راک ’ 394 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے اور معروف امریکی ماڈل و کاروباری شخصیت کائلی جینر 393 ملین کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اسی طرح، امریکی گلوکارہ اور اداکارہ آریانا گرانڈے 375 ملین کے ساتھ فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین ویسٹ 357 ملین کے ساتھ ساتویں اور امریکی گلوکارہ بیونسے 311 ملین کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

امریکی ٹی وی اسٹار کھلوئی کارڈیشین جو کم کارڈیشین کی بہن بھی ہیں وہ اس فہرست میں 303 ملین فالورز کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں، کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر 294 ملین لوگوں کے پسندیدہ ہیں وہ فہرست میں دسویں نمبرپر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025