امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر ساجد میر 86 برس کی عمر میں سیالکوٹ میں انتقال کرگئے

شائع May 3, 2025
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ملی قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
—فائل فوٹو: سینیٹ آف پاکستان
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ملی قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی —فائل فوٹو: سینیٹ آف پاکستان

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر 86 برس کی عمر میں سیالکوٹ میں انتقال کرگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر پروفیسر ساجد 1994 میں پہلی بار سینیٹر منتخب ہوئے، اور لگاتار 6 بار ایوان بالا کے رکن رہے، سینیٹ کی مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت کئی اہم کمیٹیوں کے چیئرمین بھی رہے۔

سینیٹر پروفیسر ساجد میر کچھ عرصہ سے علیل تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ساجد میر نے ہمیشہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، جو ان کی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ساجد میر کے انتقال پر افسوس اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ملی قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025