• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 2 افراد ہلاک

شائع May 4, 2025
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

امریکا کی جنوبی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حادثے میں متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وینچورا کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ ہفتے کی سہ پہر فائر فائٹرز کو اطلاع ملی کہ لاس اینجلس کے شمال مغرب میں ایک سنگل انجن والا طیارہ 2 رہائشی عمارتوں پر گر کر تباہ ہو گیا ہے،۔

کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کی گئی پوسٹ میں لکھا ’پولیس اور میڈیکل ایگزامینر کے دفتر نے تصدیق کی کہ طیارے میں 2 مسافر موجود تھے جو حادثے میں ہلاک ہو گئے‘۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثے کے وقت دونوں گھروں میں رہائش پذیر افراد موجود تھے، تاہم کسی مقامی رہائشی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمے کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر فائٹرز ایک مکان کی چھت پر موجود ہیں جہاں چھت میں سوراخ ہو چکے ہیں۔

پولیس نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ طیارہ دوپہر تقریباً 2 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بجے) گر کر تباہ ہوا، تو اس میں پائلٹ کے علاوہ ایک مسافر اور ایک کتا سوار تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026