• KHI: Asr 5:14pm Maghrib 7:22pm
  • LHR: Asr 4:58pm Maghrib 7:08pm
  • ISB: Asr 5:08pm Maghrib 7:19pm
  • KHI: Asr 5:14pm Maghrib 7:22pm
  • LHR: Asr 4:58pm Maghrib 7:08pm
  • ISB: Asr 5:08pm Maghrib 7:19pm

کراچی: گلبائی میں ڈمپر کی چنگچی رکشہ کو ٹکر، بچہ جاں بحق

شائع May 5, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی کے علاقے گلبائی میں ڈمپر کی چنگچی رکشے کو ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا اور ان کے والدین زخمی ہوگئے، تاہم دیگر 2 بچے محفوظ رہے جبکہ مشتعل ہجوم نے ڈمپر نذر آتش کر دیا۔

سائٹ بی پولیس تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سجاد خان آفریدی نے ڈان کو بتایا کہ اتور کی رات جوڑا اپنے تین بچوں کے ہمراہ چنگچی رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اچانک ڈمپر نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ صمامہ جاں بحق جبکہ اس کے 28 سالہ والد رضوان احمد اور 33 سالہ والدہ زخمی ہو گئے، تاہم جوڑے کے دو بچے حادثے میں محفوظ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میت اور زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا، پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس افسر نے کہا کہ واقعے پر علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا، جنہوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی، مشتعل ہجوم نے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان خان نے بتایا کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

پولیس نے زخمی رضوان احمد کی شکایت پر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 320 اور 337-جی کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ نے بتایا کہ اس کا تعلق بلدیہ ٹاؤن سے ہے اور وہ اپنی بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ کھارادر کھانا کھانے کے لیے گیا تھا، واپسی پر گل بائی چورنگی کے قریب لاپرواہ ڈمپر ڈرائیور نے ان کی مسافر رکشہ کو ٹکر مار دی۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025