• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

پاک-بھارت کشیدگی، غیرملکی ایئرلائنز کا پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز

شائع May 6, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی برقرار رہنے کے سبب غیر ملکی ایئرلائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے گریز شروع کردیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایئرلائنز اور فلائٹ ٹریکر سے معلوم ہوا ہے کہ ایئر فرانس اور جرمنی کی لفتھانسا ان بین الاقوامی ایئرلائنز میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان کی فضائی حدود سے گریز کیا۔

بھارت نے پاکستانی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے جیسے اقدامات کیے جبکہ پاکستان نے اپنے ہمسایہ ملک کی فضائی حدود پر پابندی عائد کردی، تجارت معطل کردی اور بھارتیوں کے لیے خصوصی ویزے روک دیے، حالانکہ اس نے بین الاقوامی ایئرلائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

رائٹرز کو دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لفتھانسا گروپ کی ایئرلائنز تاحکم ثانی پاکستانی فضائی حدود سے گریز کر رہی ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رائٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

تاہم فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ برٹش ایئرویز، سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز اور ایمریٹس کی کچھ پروازیں بحیرہ عرب سے گزرنے کے بعد پاکستانی فضائی حدود سے بچنے کے لیے شمال کی جانب دہلی کی طرف مڑ رہی ہیں، برٹش ایئرویز اور ایمریٹس نے فوری طور پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

ایئر فرانس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کی اوور فلائٹ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایئرلائن نے کہا کہ وہ دہلی، بنکاک اور ہو چی من جیسے مقامات کے ساتھ اپنی پروازوں کے شیڈول اور پروازوں کے منصوبوں میں تبدیلی کر رہی ہے، جس سے پرواز کا وقت طویل ہو جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025