• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 5:13pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:56pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:05pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 5:13pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:56pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:05pm

لاہور: پانچ ماہ کی بچی کو چھ لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار

شائع May 6, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور پولیس نے شیرخوار بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میاں بیوی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں پانچ ماہ کی بچی کو6 لاکھ روپےمیں فروخت کی کوشش ناکام بنا کر پولیس نے بچی کو بیچنےوالےمیاں بیوی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پانچ ماہ کی بچی کو ملزم روی نے بچی کے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا تھا، گل زیب اورنرمل نامی خاتون بچی کو روی کےساتھ مل کر 6 لاکھ میں فروخت کرنے آئے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ان سے دو موبائل فون اور زیر استعمال گاڑی قبضہ میں لے لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے بچی کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو پہلی بار فروخت کرنے والے والدین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جون 2025
کارٹون : 4 جون 2025