• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو کی بھارتی حملے کی مذمت

شائع May 7, 2025
— فائل فوٹو: پیپلزپارٹی میڈیا سیل
— فائل فوٹو: پیپلزپارٹی میڈیا سیل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بزدلانہ حملہ کیا، بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج خصوصاً ہماری جانباز فضائیہ پورے عزم و حوصلے کے ساتھ جواب دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان ایک اور متحد ہے، بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے، ایک ناقابلِ شکست قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوت سے بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو کچل دیا جائے گا، ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے، پاکستان متحد ہے، سر اٹھا کر کھڑا ہے، اور مکمل طور پر تیار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025