برطانیہ کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

شائع May 7, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر اظہارتشویش کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنےکی اپیل کرتےہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے امن کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا۔

بعد ازاں، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025