پاکستان سپر لیگ 10 شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کشیدگی کے باوجود ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025 شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کی تصدیق کر دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو تصدیق کی کہ پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے باوجود ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025 شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔
یہ بیان پاکستانی فوج کی جانب سے، پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر میں چھ مقامات پر بھارتی حملوں کے جواب میں پانچ بھارتی طیارے مار گرانے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔
پی سی بی نے بدھ کی صبح جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا، ’ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10حسب معمول جاری رہے گی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آج شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل ہوگی۔’
بیان میں مزید کہا گیا کہ آج رات ٹاس ساڑھے سات بجے ہوگا، جبکہ میچ شب آٹھ بجے شروع ہوگا۔












لائیو ٹی وی