اقوام متحدہ کا پاکستان اور بھارت پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور
اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک پر دوبارہ زور دے کر کہا ہے کہ ’زیادہ سے زیادہ تحمل‘ کا مظاہرہ کریں۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کی ترجمان اسٹیفنی ٹرامبلے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ بھارت اور پاکستان میں لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کے اہلکار محفوظ ہیں یا نہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں، ہم نے چیک کیا ہے اور سب محفوظ ہیں۔











لائیو ٹی وی