• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

اسلاموفوبیا کےخلاف میگوئل آنخیل موراتینوس اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مقرر

شائع May 8, 2025
پاکستان نے جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کیخلاف او آئی سی کی جانب سے قرارداد پیش کی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کیخلاف او آئی سی کی جانب سے قرارداد پیش کی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلاموفوبیا کے خلاف میگوئل آنخیل موراتینوس کو اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق میگوئل آنخیل موراتینوس کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد، رواداری، احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کاوشوں میں یہ تقرری ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ہم نفرت اور امتیاز کے خلاف متحد ہیں، ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہو رہا ہے تو جنرل اسمبلی کی قرارداد کے تحت خصوصی نمائندے کی تقرری بروقت اور نہایت اہم ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان خصوصی نمائندے کے مینڈیٹ کی مکمل حمایت کرنے اور باہمی فہم و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کو او آئی سی کی جانب سے پیش کرتے ہوئے، اس کی منظوری میں قائدانہ کردار ادا کیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اس قرارداد میں بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کے خلاف فوری اقدام کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا اور ایک خصوصی نمائندے کی تقرری کی تجویز دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026