کنٹرول لائن پر پاک فوج کی بھارت کے خلاف مؤثر جوابی کارروائیاں، دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے بٹالین ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جب کہ ایک اور جوابی کارروائی میں حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی جھنڈا ریاست پوسٹ تباہ کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثرجوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کے بٹالین ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک پر پاکستان کی مسلح افواج نے گولہ باری کی، پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
دوسری جانب، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کر دی جس میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
واضح رہے کہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھی بھارت نے ایل او سی پرسیزفائر خلاف ورزی کی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا تھا کہ بھارت نےایل او سی کے کیانی، منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی تھی، بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاک فوج نے دشمن کی کارروائی کا بھرپورجواب دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کے کئی مورچے تباہ ہوگئے تھے، اور بھارت کی گنیں خاموش ہوگئیں تھیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارت کی چکپترا پوسٹ تباہ ہوئی تھی۔












لائیو ٹی وی