• KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:46am
  • LHR: Fajr 3:29am Sunrise 5:03am
  • ISB: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:46am
  • LHR: Fajr 3:29am Sunrise 5:03am
  • ISB: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am

ملکی اداروں کےخلاف پروپیگنڈا کرنے والی خاتون افسر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ

شائع May 9, 2025
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ وفاقی محکمے میں اعلیٰ عہدیدار ہے — فائل فوٹو: سوشل میڈیا
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ وفاقی محکمے میں اعلیٰ عہدیدار ہے — فائل فوٹو: سوشل میڈیا

پاک فوج اور ملکی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر وفاقی ادارے کی اعلیٰ خاتون عہدیدار کے خلاف پروینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے لاہور میں وفاقی ادارے کی خاتون عہدیدار کے خلاف مقدمہ درج کیا، مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں پیکا سمیت دیگر دفعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ وفاقی محکمے میں اعلیٰ عہدیدار ہے، پاک- بھارت کشیدگی کے دوران واٹس ایپ گروپ میں ملزمہ نے لوگوں کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی۔

مقدمے کے متن میں تحریر کیا گیا ہے کہ ملزمہ کے موبائل فون میں واٹس ایپ چیٹ سے پاکستان آرمی کے خلاف تضحیک آمیز میسجز کی تصدیق ہوئی۔

پیکا ایکٹ میں ایک نئی شق سیکشن 26 (اے) کو شامل کیا گیا ہے جس میں آن لائن جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ رواں سال پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا، جس کی سیکشن 26 (اے) میں کہا گیا ہے کہ ’جو کوئی جان بوجھ کر ایسی (فیک نیوز) پھیلاتا ہے، جو عوام اور معاشرے میں ڈر، گھبراہٹ یا خرابی کا باعث بنے اس شخص کو 3 سال تک قید یا 20 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔‘

بل کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو تحلیل کر کے سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے نئی تحقیقاتی ایجنسی ’نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی‘ (این سی سی آئی اے) تشکیل دی گئی ہے۔

بل میں ’سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی‘ (ایس ایم پی آر اے) قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن یا رجسٹریشن کی منسوخی اور معیارات کے تعین کی مجاز ہو گی، اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی سہولت کاری کے ساتھ ساتھ صارفین کے تحفظ اور حقوق کو بھی یقینی بنائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 مئی 2025
کارٹون : 19 مئی 2025