سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایبٹ آباد میں ہر قسم کے ڈرون اڑانے پر 2 ماہ کی پابندی
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایبٹ آباد میں ہر قسم کے ڈرون اڑانے پر 2 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان 2 ماہ کے لیے ہر قسم کے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی۔
ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یہ پابندی کسی بھی ممکنہ فضائی نگرانی یا ریکارڈنگ کو روکنے کے لیے ایک فعال اقدام کے طور پر لگائی گئی ہے۔
یہ پابندی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔
عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ڈرون کی کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔












لائیو ٹی وی