• KHI: Asr 5:13pm Maghrib 7:19pm
  • LHR: Asr 4:56pm Maghrib 7:05pm
  • ISB: Asr 5:05pm Maghrib 7:15pm
  • KHI: Asr 5:13pm Maghrib 7:19pm
  • LHR: Asr 4:56pm Maghrib 7:05pm
  • ISB: Asr 5:05pm Maghrib 7:15pm

بلوچستان اسمبلی میں پشین کو ڈویژن کادرجہ دینے کی قرارداد پیش

شائع May 9, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان اسمبلی میں پشین کو ڈویژن کادرجہ دینے کی قرارداد پیش کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے رکن سید ظفر آغا نے پشین کو ڈویژن کا درجہ دینے کی قرارداد پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پشین میں ڈویژن ہیڈ کوارٹر نہ ہونے سے لوگوں کو کوئٹہ جانا پڑتا ہے، لہٰذا پشین کو ڈویژن کا درجہ دیاجائے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں۔

جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اصغر علی ترین نے مطالبہ کیا کہ پشین کو تین اضلاع میں تقسیم کرکے اسے ڈویژن بنادیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جون 2025
کارٹون : 4 جون 2025