بھارت کا اپنے ہی علاقوں میں 6 بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا الیکٹرونک ثبوت موجود
پاکستان کے پاس بھارت کا اپنے ہی علاقوں میں 6 بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا الیکٹرونک ثبوت موجود ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جن میں سے 5 بیلسٹک میزائل امرتسر اور ایک آدم پور میں فائر کیا گیا۔
پنجاب میں سکھوں کو نشانہ بنا کر بھارت سکھوں کے درمیان پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے۔
بتایاگیا کہ اس سے پہلے بھی 7 اور 8 مئی کی رات کوبھارت نے امرتسر پر 3 میزائل فائر کیے تھے، جس کا ذکر ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنس میں کر چکے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نےبتایا کہ اِسی طرح خود ہی اپنے لوگوں پر بیلسٹک میزائل گرا کر بھارت دنیا کوجھوٹا بیانیہ بیچنا چاہتا ہے کہ پاکستان بھارت پر میزائل فائر کررہا ہے تاکہ مزید جارحیت کا جواز پیدا کیا جائے۔












لائیو ٹی وی