• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:09pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:51pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:09pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:51pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm

اسلام آباد، خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

شائع May 10, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، سوات، مردان، نوشہرہ، صوابی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، سوات، مردان، نوشہرہ، صوابی اور گرد و نواح سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 230 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں جن کی شدت 4 سے 6 کے درمیان رہی ہے۔

تاہم گہرائی زیادہ ہونے اور مرکز پاکستان سے دور ہونے کے باعث جانی یا کوئی بڑا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 مئی 2025
کارٹون : 19 مئی 2025