آپریشن بنیان مرصوص میں مارا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا دہشتگردوں کا سہولت کار تھا
پاکستان کی مسلح افواج کے آپریشن بُنْیَانُ مَّرْصُوْص کے دوران مقبوضہ کشمیر میں مارا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا دہشت گردوں کا سہولت کار اور کشمیری مسلمانوں کے لیے دہشت کی علامت تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کے مطابق راجوڑی میں افواج پاکستان کاجوابی ایکشن میں ماراگیا ایڈیشنل ڈی سی راج کمار تھاپا دہشت گردوں کاسہولت کار تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے راج کمار تھاپا اعلیٰ حکومتی عہدے کی آڑ میں دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا تھا اور کشمیری مسلمانوں کے لیے دہشت کی علامت تھا، وہ زیادہ تر اعلیٰ فوجی بریفنگز میں شامل ہوتا تھا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تصدیق کی ہے کہ راجوڑی شہر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا پاکستان کی گولہ باری کی وجہ سے ہلاک ہوا۔
بی بی سی نیوز کے مطابق عمر عبداللہ نے ایکس پر ایک پیغام میں آگاہ کیا کہ راجوڑی سے تباہ کن خبر ملی ہے، ہم نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریشن سروسز کے وقف افسر کو کھو دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ افسر کی رہائش گاہ کو پاکستانی گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا، ہمارے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راج کمار تھاپا ہلاک ہو گئے، میرے پاس اس خوفناک نقصان پر اپنے صدمے اور دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
سرکاری حکام نے ’بی بی سی‘ کو بتایا کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہر جموں میں کم از کم 2 مزید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔