• KHI: Fajr 4:26am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:36am Sunrise 5:08am
  • ISB: Fajr 3:34am Sunrise 5:09am
  • KHI: Fajr 4:26am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:36am Sunrise 5:08am
  • ISB: Fajr 3:34am Sunrise 5:09am

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں پر بھارتی فورسز کی گولا باری، 13 شہری شہید، 50 زخمی

شائع May 10, 2025
ترجمان آزاد کشمیر حکومت مظہر حسین شاہ نے الجزیرہ سے گفتگو میں شہادتوں کی تصدیق کی
—فائل فوٹو:
ترجمان آزاد کشمیر حکومت مظہر حسین شاہ نے الجزیرہ سے گفتگو میں شہادتوں کی تصدیق کی —فائل فوٹو:

بھارتی فورسز کی جانب سے رات بھر بلا اشتعال گولا باری سے آزاد جموں و کشمیر میں کم از کم 13 شہری شہید اور 50 زخمی ہوگئے۔

آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے ترجمان مظہر حسین شاہ نے ’الجزیرہ‘ کو بتایا کہ گزشتہ رات سے بھارتی گولا باری کی وجہ سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کم از کم 13 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مظہر شاہ نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 10 سال سے کم عمر کا ایک بچہ بھی شامل ہے، 50 سے زائد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 مئی 2025
کارٹون : 11 مئی 2025