• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرادیا تو یہ ان کیلئے ’بہت بڑی وراثت‘ ہوگی، شیری رحمٰن

شائع May 11, 2025
پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نے اپنے پیغام میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا
—فائل فوٹو:
پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نے اپنے پیغام میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا —فائل فوٹو:

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ ان کے لیے ’بہت بڑی وراثت‘ ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ تمام فریقین کو میز پر لانے اور آگے بڑھنے کا راستہ تیار کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ واقعی ان کے لیے اور سب کے لیے بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نے اپنے پیغام میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے تصفیہ کشمیر کے لیے بھارت اور پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی ٹرمپ کی پیشکش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ میں بھی ایک تصفیہ طلب معاملہ ہے، اس مسئلہ کا حل جنوبی ایشیا کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے، جو دیرپا امن کی کنجی ہے، اور لوگوں کا خواب رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025