• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 افرادجاں بحق، 4 زخمی

شائع May 14, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں بے قابو ڈمپر نے تین رکشوں اور دو موٹرسائیکلوں کوروند ڈالا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ آخری منٹ اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر کا بریک فیل ہو گیا اور اس نے بے قابو ہو کر رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کو روند دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رکشہ مکمل طور پر ڈمپر کے نیچے دب گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ادھر، گجرات کی تحصیل سرائے عالم گیر میں کار نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں 4 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 7 ماہ کی بچی کی تلاش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025