• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

رابرٹ ڈی نیرو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو لالچی اور تخلیقیت کا دشمن قرار دے دیا

شائع May 15, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

ہولی وڈ کے لیجنڈری اداکار 82 سالہ رابرٹ ڈی نیرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں لالچی اور تخلیقیت کا دشمن قرار دے دیا۔

خبر رساں ادارے ’ایجنسی پریس فرانس‘ (اے ایف پی) کے مطابق کانز فلم فیسٹیول کی 78 ویں تقریب میں رابرٹ ڈی نیرو نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ قبول کرتے وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سنیما پر 100 فیصد ٹیرف لگانے پر اظہار برہمی کیا۔

رابرٹ ڈی نیرو کو سینما میں ان کی نمایاں خدمات پر کانز فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا، جہاں انہوں نے ایوارڈ وصول کرتے وقت تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

لیجنڈری اداکار کو لیونارڈو ڈی کیپریو نے ایوارڈ دیا اور انہوں نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دنیا بھر کے اداکاروں کے لیے رول ماڈل بھی قرار دیا۔

لیجنڈری اداکار نے ایوارڈ وصول کرتے وقت اپنی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ’فلسٹائن‘ (philistine) شخص کی اصطلاح بھی استعمال کی جو کہ میں لالچی، انسانیت اور تخلیقیت کے دشمن اور مادیت پرست شخص کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

لیونارڈو ڈی کیپریو نے رابرٹ ڈی نیرو کے ساتھ کی گئی فلم ”کلرز آف دی فلاور مون“ میں کام کرنے کو اپنی زندگی کا سب سے اہم تجربہ بھی قرار دیا۔

—فوٹو: رابرٹ ڈی نیرو کانز میں اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: رابرٹ ڈی نیرو کانز میں اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ—فوٹو: اے ایف پی

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے رابرٹ ڈی نیرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس فیصلے پر کڑی تنقید کی جس کے تحت انہوں نے امریکی سرحد سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔

رابرٹ ڈی نیرو کا کہنا تھا کہ ٹیرف لگانے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے اور سنیما کی عالمی برادری کو اس کے خلاف مہم چلانی چاہیے۔

رابرٹ ڈی نیرو نے زور دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ کے ذریعے اقتدار سے ہٹانا ہوگا تاکہ جمہوریت محفوظ رہ سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اس وقت جہنم کا منظر پیش کر رہا ہے اور قانون خطرے میں ہے۔ ٹرمپ نے تعلیم، ثقافت اور فنون کے بجٹ میں بھاری کٹوتی کی ہے، جبکہ آمریت پسند ہمیشہ فن اور سنیما سے ڈرتے ہیں۔

رابرٹ ڈی نیرو نے کانز فلم فیسٹیول کے ساتھ اپنے 50 سالہ تعلق کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1973 میں پہلی بار اس فیسٹیول میں شریک ہوئے تھے۔ تب سے انہوں نے اس فیسٹیول کو خیالات کی آزادی کے فروغ کے لیے وقف دیکھا ہے۔

رابرٹ ڈی نیرو کانز میں اپنی گرل فرینڈ ٹفنی چن کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر نظر آئے، جو ان سے 35 سال چھوٹی ہیں، دونوں نے ساتھ پوز کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی۔

ڈی نیرو اس سے قبل دو بار شادی کرچکے ہیں۔ ان کی پہلی شادی سے دو بچے (عمر 51 اور 46 سال)، دوسری شادی سے دو بچے (عمر 25 اور 11 سال) اور ایک سابقہ گرل فرینڈ سے 27 سالہ جڑواں بچے ہیں۔

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1963 میں کیا تھا اور رفتہ رفتہ شہرت کی بلندیوں کو چھوا، وہ کئی مشہور ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں جن میں دو آسکر ایوارڈز، گولڈن گلوب ایوارڈ اور اسکرین ایکٹرز گلڈ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025