• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C

ایس بی سی اے نے کراچی میں رہائشی پلاٹس پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت واپس لے لی

شائع May 15, 2025
— فائل فوٹو: فیس بک
— فائل فوٹو: فیس بک

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے رہائشی پلاٹس پر کاروباری سرگرمیوں کی اجازت کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی و دیگر کی جانب سے دائر درخواستیں نمٹا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایس بی سی اے کی رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا گیا، عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔

عدالت نے جماعت اسلامی و دیگر کی جانب سے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ اور 9 ٹاؤنز کے چیئرمین نے ایس بی سی اے کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایس بی سی اے نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترمیم کی ہے، ترمیم کے ذریعے رفاہی پلاٹ کی تعریف تبدیل کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ رفاہی پلاٹ اصل مقاصد کے علاوہ استعمال نہیں ہوسکتا، صحت کی خدمات کی فراہمی کو رفاہی پلاٹ کے استعمال کی تعریف سے نکال دیا گیا ہے، ترمیم کے بعد رہائشی پلاٹ کو تعلیمی یا صحت کی فراہمی، تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق ترمیم کے ذریعے زمین کی منتقلی کے خلاف عوامی اعتراض کا آپشن ختم کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025