• KHI: Partly Cloudy 33.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.5°C
  • ISB: Sunny 33.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 33.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.5°C
  • ISB: Sunny 33.1°C

شدید بارش کے باوجود انتظامیہ فوری متحرک ہوئی، ترجمان حکومت سندھ

شائع اپ ڈیٹ
فوٹو:  سمعتا افضال سید، ایکس اکاؤنٹ
فوٹو: سمعتا افضال سید، ایکس اکاؤنٹ

ترجمان حکومت سندھ سمعتا افضال سید نےکہا ہے کہ شدید بارش کے باوجود انتظامیہ فوری متحرک ہوئی، علی خورشیدی کا بیان سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ناکام کوشش ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان حکومت سندھ سمعتا افضال سید نےاپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں شدید بارش کے باوجود انتظامیہ فوری متحرک ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نکاسی اور ایمرجنسی ریسپانس کے انتظامات کر رکھے تھے، نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔

بارش کے دوران لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک وفاق کے ماتحت ادارہ ہے، اپوزیشن لیڈر وفاقی اداروں کی نااہلی کا نزلہ حکومت سندھ پر نہ ڈالیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026