گاڑی چوری ہوجانے پر سکینہ خان ٹی وی شو میں آبدیدہ ہوگئیں

شائع May 15, 2025

ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل سکینہ خان اپنی گاڑی چوری ہوجانے پر کامیڈی شو آبدیدہ ہوگئیں اور ان کے رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سکینہ خان نے حال ہی میں مزاحیہ شو ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ان کی حوصلہ شکنی کی گئی، انہیں بہت باتیں سنائی گئیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں جو لوگ ان کی حوصلہ شکنی کرتے تھے، اب وہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ان کے خیالات بدل چکے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ شروع میں جب وہ کسی شوٹنگ سیٹ پر جاتی تھیں تو سینئر اداکار انہیں کمرے سے نکال دیتے اور کہتے تھے کہ ابھی یہ نئی ہیں، اس لیے انہیں باہر کریں۔

سکینہ خان کا کہنا تھا کہ محنت کرکے مقام بنانے کے لیے انہوں نے متعدد ڈراموں میں چند مناظر میں ہی اداکاری کی جب کہ ایک ڈرامے میں تو انہوں نے صرف دو مناظر شوٹ کروائے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے قریب رہنے والے شخص سے جدا ہونے کا اعتراف بھی کیا اور بتایا کہ حال ہی میں وہ ایسے شخص سے جدا ہوئی ہیں، جن پر انہیں خود سے زیادہ یقین تھا۔

محبت کرنے والے شخص سے جدائی پر بات کرتے وقت بھی سکینہ خان جذباتی ہوگئیں اور بتایا کہ وہ آج بھی ان کے انتظار میں ہیں اور انہیں ایک امید ہے کہ وہ واپس ان کی دنیا میں آئیں گے۔

اداکارہ نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ محبت کرنے والے شخص نے انہیں چھوڑا یا انہوں نے خود اس شخص کو چھوڑا، تاہم انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی چھوڑا ہو لیکن دو دل الگ ہوگئے۔

محبت میں دل ٹوٹنے اور محبوب شخص سے جدا ہونے کی بات کرتے ہوئے سکینہ خان جذباتی ہوگئیں۔

پروگرام کے دوران جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ وہ اتنی افسردہ کیوں ہیں؟ ان کے آنسوں کیوں نکل رہے ہیں؟ تو اداکارہ نے بتایا کہ ان کی گاڑی ہوگئی۔

سکینہ خان نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ جب وہ مزاحیہ پروگرام میں شرکت کے لیے کراچی سے لاہور آئیں تو پیچھے ان کی گاڑی چوری ہوگئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے محنت کرکے، پیسے جمع کرکے گاڑی خریدی تھی جو چوری ہوگئی، اس لیے وہ افسردہ ہیں اور ان کے آنسوں نکل آئے۔

اداکارہ کی جانب سے گاڑی چوری ہوجانے کی بات پر آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 11 جون 2025
کارٹون : 10 جون 2025