• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

ہانیہ عامر نے خود سے متعلق جھوٹی ویڈیو شیئر کردی

شائع May 15, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ہانیہ عامر نے ٹیکنالوجی ٹرکس بتانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان سے متعلق بے بنیاد دعوے کیے گئے، انہوں نے انہیں کوئی کمنٹ نہیں کیا۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری میں نور ریاض نامی ٹیکنالوجی ٹرکس بتانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ہانیہ عامر سے متعلق جھوٹا دعویٰ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مختصر ویڈیو میں ٹیکنالوجی ٹرکس بتانے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ ہانیہ عامر نے انہیں میسیج کرکے موبائل فون کے کیمرے کو انتہائی زیادہ زوم کرنے کا طریقہ پوچھا ہے۔

ٹیکنالوجی ٹرکس بتانے والے شخص نے ویڈیو میں ہانیہ عامر کے میسیج کا جعلی اسکرین شاٹ بھی دکھایا اور دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے انہیں میسیج کرکے ان سے موبائل کیمرا زوم کرنے کا طریقہ پوچھا ہے۔

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے انہیں کوئی میسیج نہیں کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ اس طرح کے لوگ خود ہی ان سے متعلق بے بنیاد دعوے کرتے ہیں، آپس میں ہی باتیں کرتے ہیں، وہ کچھ بھی لکھ دیتے اور کہ دیتے ہیں، کچھ سوچتے نہیں۔

ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ لوگ ایسی باتوں پر یقین کرکے آپس میں ہی لڑتے رہتے ہیں۔

ساتھ ہی ہانیہ عامر نے مداحوں سمیت دیگر افراد کو مشورہ دیا کہ وہ کچھ بھی بولنے یا سننے سے قبل فیکٹ چیک کرلیا کریں۔

مذکورہ ویڈیو سے کچھ دن قبل ہانیہ عامر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے وقت بھی اپنے نام سے منسوب انسٹاگرام پوسٹ کے اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025