• KHI: Clear 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Clear 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی

شائع May 15, 2025
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت 6 ہزار 700 روپے گر کر 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 745 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 87 ہزار 379 روپے ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 5 ہزار 266 روپے کمی سے 2 لاکھ 63 ہزار 440 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 105 روپے گھٹ کر 3 ہزار 377 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کے نرخ 90 روپے تنزلی سے 2 ہزار 985 روپے ہو گئے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونا 67 ڈالر تنزلی سے 3 ہزار 168 ڈالر کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 2 ہزار 300 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہو گیا تھا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے گر کر 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے ہو گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025