اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7.1 کروڑ ڈالر بڑھ کر 10.4 ارب ڈالر ہوگئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر بڑھ کر 10 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہے۔
اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زمبادلہ کے ذخائر میں بھی 6 کروڑ 6 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 5 ارب 21 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاکستان کے مجموعی زمبادلہ کے ذخائر 13 کروڑ 12 لاکھ ڈالر بڑھ کر 15 ارب 61 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام کی قسط کے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرپاکستان منتقل ہوگئے تھے۔
اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منتقل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ رقم 16 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کی جائے گی۔











لائیو ٹی وی