اسحٰق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک-بھارت سیزفائر سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ

شائع May 16, 2025
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک - بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں پاک - بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اسحٰق ڈار نے پاک - بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی، تجارت اور معیشت میں تعاون کا اعادہ کیا گیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025