پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کرنے کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں
شہریوں کو پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کرنےکی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں-
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول پرایک روپے 25 پیسے فی لیٹر کی کمی بنتی تھی اورقیمت برقرار رکھی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 4 روپے 9 پیسےفی لیٹر کمی بنتی تھی، تاہم اس پر 2 روپے کم کیے گئے اور مزید 2 روپے 9 پیسے کی کمی کا ریلیف منتقل نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پرپی ایس اوایکسچینج ایڈجسٹمنٹ ایک روپے25 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ایک روپے34پیسے فی لیٹر ہوگئی اور اس سے پہلے پیٹرول پرپی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 9 پیسے فی لیٹر تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرپی ایس ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ84 پیسے فی لیٹراضافے کے بعد 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ اس سے پہلے ہائی اسپیڈ ڈیزل پرپی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ ایک پیسے فی لیٹر تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرفریٹ مارجن میں ایک روپے55 پیسےفی لیٹرکا اضافہ ہوا ہے، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن میں 30 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے، جبکہ پیٹرول پر فریٹ مارجن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی،ڈسٹری بیوشن اورڈیلرز مارجن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس کی زیروشرح برقرار رکھی گئی ہے۔












لائیو ٹی وی