اسلام آباد ہائیکورٹ: زمین کی خورد برد سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل ہونے پر نیا تنازع

شائع May 17, 2025
ای الیون اراضی کیس پہلے جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق سن چکے ہیں
— فائل فوٹو
ای الیون اراضی کیس پہلے جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق سن چکے ہیں — فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک اور بینچ کی تبدیلی پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا، وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے حوالے سے نیب کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بینچ کی تبدیلی پر ڈویژن بینچ کا اہم حکم آگیا، 2 رکنی بینچ کے آرڈر کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، ججز کے نئے ڈیوٹی روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ہی ختم کردیا گیا۔

ڈویژن بینچ نے حکم دیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق کے بینچ میں کیس مقرر کیا جائے، اب آئندہ ہفتے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ہی موجود نہیں۔

نیب کے خلاف کیس جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق کے ڈویژن بینچ میں زیر سماعت تھا، 28 اپریل کو سماعت کے روز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی تھی۔

22 مئی کے لیے کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق کے پاس مقرر کیا گیا، 28 اپریل کو ہی قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری ہوا تھا، نئے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کے ساتھ جسٹس ثمن رفعت کا بینچ بنا دیا گیا۔

8 مئی کو سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے کیس کی متفرق درخواست نئے بینچ کے سامنے مقرر ہوئی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ پہلے یہ کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق سن چکے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت نے کیس دوبارہ پرانے بینچ میں مقرر کرنے کے لیے آرڈر جاری کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025