نیرج چوپڑا 90 میٹر تھرو کے باوجود گولڈ میڈل سے محروم، ارشد ندیم کا ریکارڈ بھی نہ توڑ سکے

شائع May 17, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ سیزن میں بھارت کے نیرج چوپڑا اپنے کریئر کی بہترین 90.23 میٹر کی تھرو کرنے کے باوجود گولڈ میڈل نہ جیت سکے جبکہ وہ اپنے پاکستان حریف ارشد ندیم کا عالمی ریکارڈ بھی توڑنے میں ناکام رہے۔

ڈان نیوز کے مطابق دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2025 میں جرمنی کے جولیان ویبر نے 91.06 میٹر کی تھرو کرکے نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کہ بلکہ بھارت کے نیرج چوپڑا کا گولڈ میڈل جیتنے کا خواب بھی چھین لیا۔

نیرج چوپڑا نے اپنے کیریئر میں پہلی بار 90 میٹرو کی تھرو کی لیکن اس کے باوجود وہ گولڈ میڈل حاصل نہ کرسکے اور انہیں سلور میڈل پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

تاہم، وہ 90 میٹر کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے بھارتی اور تیسرے ایشیائی ایتھلیٹ بن گئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر 90 میٹر عبور کرنے والے 25ویں ایتھلیٹ بن گئے۔

بھارتی کھلاڑی کا پچھلا بہترین ریکارڈ 89.94 میٹر تھا جو انہوں نے 2023 میں اسٹاک ہوم ڈائمنڈ لیگ میں قائم کیا تھا۔

نیرج کی پہلی تھرو 88.44 میٹر کی تھی، ان کی دوسری کوشش فاؤل رہی، تاہم تیسری کوشش میں انہوں نے 90.23 میٹر کی تھرو کرکے سب کو حیران کر دیا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا اپنے گولڈ میڈل کا دفاع نہیں کر سکے تھے اور پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تھرو کرکے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا تھا بلکہ سب سے لمبی تھرو کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025