حکومت نے کیپٹو پاور لیوی سے بجلی سستی کرنے کا پلان آئی ایم ایف کو شیئر کردیا

شائع May 19, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور لیوی سے بجلی سستی کرنے کا پلان آئی ایم ایف کو شیئر کردیا، کیپٹو پاور لیوی سے پہلے مرحلے میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا تخمینہ ہے، حکومت کو کیپٹو پاور لیوی بڑھنے پر بجلی مزید سستی ہونے کی توقع ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور لیوی سےبجلی سستی کرنےکا منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کردیا، کیپٹو پاور لیوی سےپہلے مرحلے میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

حکومت کو کیپٹو پاور لیوی بڑھنے پر بجلی مزید سستی ہونے کی توقع ہے، کیپٹو پاور پلانٹس پر 20 فیصد تک لیوی عائد کرنےکا آرڈیننس جاری کیاگیا،کیپٹوپاورپلانٹس پرفوری طورپر 5فیصد لیوی کانفاذ کیاگیا۔

لیوی کی رقم تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کوٹیرف میں کمی پر استعمال ہوگی، کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی اگست 2026 تک بتدریج بڑھا کر 20فیصد کی جائےگی۔

لیوی کی عدم ادائیگی پرکیپٹو پاورپلانٹس کےخلاف کارروائی ہوگی،مستقل ڈیفالٹ پرمتعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کوگیس فراہمی منقطع کی جائےگی۔

وفاقی حکومت یکم فروری2025 سےکیپٹوپاورپلانٹس کے لیےٹیرف بڑھاچکی ہے، کیپٹو پاور پلانٹس کا گیس ٹیرف 3 ہزار روپےسے بڑھا کر ساڑھے3 ہزار روپےکیا گیا تھا، کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف بڑھانے کے بعد لیوی عائد کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2025
کارٹون : 16 جون 2025