جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس اعجاز سواتی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزد
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس اعجاز سواتی کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نامزد کر دیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے تین ناموں پر غور کیا گیا۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دن 2 بجے سپریم کورٹ کانفرنس روم میں ہوا۔
جوڈیشل کمیشن نے کثرت رائے سے جسٹس اعجاز سواتی کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزد کیا۔
واضح رہے کہ جسٹس اعجاز سواتی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔